Main Menu

اے خدا تیرا شکریہ کہ ہمیں پاکستانی بنایا: یونس خان، احمد شہزاد

پاکستان کرکٹ کے سٹار کھلاڑیوں ، دیگر کھیلوں اور شو بز کی شخصیات نے بھی 78 واں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا اور اپنے پیغامات کے ذریعے دنیا کو باور کرایا کہ انہیں خدا نے پاکستانی ہونے کی جو پہچان دی ہے اس پر انہیں فخر ہے ۔

پاکستان ٹیم کے لیئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ میںپاکستان سے پیار کرتا ہوں اور مجھے فخر ہے اپنے پاکستانی ہونے پر اور شکر کرتا ہوں رب ذوالجلال کا کہ اس نے مجھے پاکستانی بنایا۔

پاکستان کے افتتاحی بلے باز احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اے خدا تیر ا شکر ہے کہ تو نے مجھے پاکستانی کی پہچان دی اور اس ملک و قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے اچھے دن ابھی آنے والے ہیں۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیئے کام کرنے کا عہد کرنے پر زور دیا ۔

روالپنڈی میں ہونے والی یوم پاکستان کی سب سے بڑی تقریب میں پاکستان کی کھیلوں اور شو بز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سنیئر بھی کھیلوں کے ستاروں میں موجود تھے جبکہ شو بزسے تعلق رکھنے والے فخر عا لم اور سپورٹس کی شخصیات نے اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*