Main Menu

یونس خان اور سرفراز کے سینے پرستارہ امتیازسج گیا

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کپتان کو ستارہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

پاکستان کےلئے ٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتنے والے کپتان اور پاکستان کے لیئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان اور موجودہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو گورنز ہاوس سند ھ میں ہونے والے ایک پر وقار تقریب کے دوران ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔

یاد رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اعزاز ہے جس مختلف شعبہ جات میں ملک و قوم کے لیئے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعزاز پانے والے کرکٹرز کو مبارک باد دی ہے۔

یونس اور سرفرازنے اعزاز پانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد اللہ ہمیں یہ ایوارڈ پا کر فخر محسوس ہو رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*