Main Menu

پاکستان سپر لیگ کا” بہترین بلے باز“ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے لیئے نااہل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جو ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں میدان میں نکلے گی۔

پندرہ رکنی ٹیم میں تین ایسے نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی جنہوں نے حالیہ پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم حیران کن طور پاکستان سپر لیگ سوئم کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیتنے والے کامران اکمل سلیکٹرز کی نظر میں نااہل ٹہرے۔

پشاور زلمی کے لیئے کھیلنے والے کامران اکمل پی ایس ایل کے ان تین بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے چار سو سے اوپر رنز یں سکور کیں ۔ کامران اس لحاظ سے منفر د رہے کہ انہوں نے اس پی ایس ایل کی اکلوتی سینچری سکور کی۔

کامران بدقسمتی سے فائنل میں اپنے بلے اور گلوز سے اچھی کارکردگی پیش نہ کر سکے جس کے باعث سلیکٹر ز کو انہیں باہر کرنے کا بہانہ مل گیا۔

تین نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوںمیں حسین طلعت، آصف علی(اسلام آباد یونائیٹڈ) شاہین آفریدی ( لاہور قلندر)شامل ہیں۔حارث سہیل اور عماد وسیم زخمی ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے جبکہ عامر یامین کی بھی ٹیم میں جگہ نہ بن سکی۔

قومی ٹیم:سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے لیئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ یکم اپریل، دوسرا میچ 2 اپریل اور تیسرا میچ 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*