Main Menu

گیند سے چھیڑ خانی : آسٹریلیا کے تین کرکٹرز معطل

بال ٹمپرنگ کے جرم کا اعتراف کرنے والے آسٹریلیا کے تین کرکٹرز کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر کیمرون بین کرافٹ کو آسٹریلین کرکٹ نے فوری طور پر معطل کر کے وطن واپس بلا
لیا ہے۔
تینوں کرکٹرز جنوبی افریقہ کے خلا ف ابھی چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
سمتھ کی جگہ ٹم پین کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے تاہم کوچ ڈیرن لیمن کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیاہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاون میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے برخلاف بین کرافٹ پیلے رنگ کے ٹیپ سے گیند کو رگڑتے ہوئے پکڑے گئے تھے جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ نے منصوبہ بندی کے ساتھ بال ٹیمپرنگ کا اقرار تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔کھلاڑیوں کوممکنہ طور پر سزاﺅں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

حالیہ سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 سے خسارے میں ہے اور انہیں 50 سال میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔j






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164