Main Menu

خواتین کرکٹ:سری لنکا کی دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے خلاف کامیابی

سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 وکٹوں سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں صرف 72 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔’ششی کالا۔سری وردنے‘ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی۔

جواب میں سری لنکا نے 73 رنز کا ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔نشرہ سندھو اور نداڈانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو کھیلا جائیگا۔

یاد رہے کہ جویریہ خان کی تیز ترین نصف سینچری کی بدولت پاکستان نے پہلے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔gt






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*