Main Menu

دولت مشترکہ کھیلوں کا آغاز: پاکستان کے 56 رکنی دستہ میں دس خواتین شامل

اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کا چار اپریل سے آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ میں آغاز ہونے جا رہا ہے۔

یہ کھیلیں پندرہ اپریل تک جاری رہیں گی جس میں انیس کھیلوں کے دو سوپچہتر ایونٹس میں 71 ممالک کے ایتھلیٹس تمغوں کے حصول کے لیئے جنگ کرتے نظر آئیں گے۔
پاکستان  کا 56 رکنی دستہ،جس میں چھیالیس مرد اور دس خواتین شامل ہیں ،بھی حصہ لے رہا ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹس دس کھیلوں میں قسمت آزمائی کر یں گے۔
ایتھلیٹکس( ایک مرد ایک خاتون) ارشد ندیم: جولین تھرو، نجمہ پروین:خواتین دو سو اور چار سو میٹردوڑ۔
بیڈمنٹن(2 مرد 2خواتین)محمد عرفان سعید بھٹی،مراد علی،ماہ حور شہزاد،پلواشہ بشیر۔ یہ کھلاڑی مرد و خواتین کے سنگلز ، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
باکسنگ(4 مرد ایتھلیٹس)سید محمد آصف:52 کلو گرام ،علی احمد : 60 کلوگرام،گل زیب 69 کلو گرام،اویس علی خان : 81 کلوگرام ۔
ہاکی(18) ابو محمود، علی شان،احمد شکیل بٹ،عمران بٹ،مظہر عباس،مبشر علی، محمد ارشد، محمد ارسلان قادر،محمد عتیق ، محمد دلبر،محمد عرفان، محمد عرفان، محمد قادر، محمد رضوان،راناریاض، شفقت رسول،تصور عباس،تعظیم الحسن۔
شوٹنگ(پانچ مرد، دو خواتین) غفران عادل، محمدخلیل اختر،عامر اقبال،محمد فرخ ندیم،عثمان چاند،منہال سہیل،مہوش فرحان۔
سکواش(دو مرد، دو خواتین)فرحان زمان، طیب اسلم،فائزہ ظفر،مدینہ ظفر۔یہ چاروں کھلاڑی مرد و خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کے علاوہ مکسڈ ڈبلز میں بھی شرکت کریں گے۔
سوئمنگ(ایک مرد، ایک خاتون) سید محمد حسیب طارق، بسمہ خان:یہ دونوں پیراک مردو خواتین کے پچاس و سو میٹر فری سٹائل،سو میٹر فری سٹائل،پچاس اور سو میٹر بیک سٹروکس ایونٹس میں شرکت کریں گے۔
ٹیبل ٹینس(دو مرد، دو خواتین)فہد خواجہ،محمد رمیز،فاطمہ خان،حریم انور علی:یہ چاروں کھلاڑی مردو خواتین کے سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ مقابلوں میں رنگ جمائیں گے۔
ویٹ لیفٹنگ(5مرد)عبداللہ غفور56کے جی،طلحہ طالب62کے جی،ابو سفیان69 کے جی،عثمان امجد راٹھور94 کے جی،محمد نوح دستگیر بٹ 105 پلس کے جی۔
ریسلنگ(6مرد)محمد بلال فری سٹائل 57کے جی،عبدالواہاب 65کے جی،محمد اسد بٹ 74 کے جی،محمد انعام 86 کے جی،عمیر احمد97 کے جی،طیب رضا 125 کے جی۔
سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں دو سو چودہ کی کھیلوں میں پاکستان کے باسٹھ رکنی دستے نے تین کانسی اور ایک چاندی کے تمغے سمیت کل چار تمغے جیتے تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*