Main Menu

دولت مشترکہ ہاکی مقابلے: پاکستان کی مہم کا آغاز

پاکستان کی ہاکی ٹیم اکیسویں دولت مشترکہ ہاکی مقابلوں میں پانچ اپریل کو اپنی مہم کا آغاز ویلز کے خلاف میچ سے کر رہی ہے تاہم پاکستان اپنے گروپ کا اہم ترین مقابلہ روایتی حریف بھارت کے خلا ف سات اپریل کوکھیلے گا۔

دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز چار اپریل کو آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہو چکی ہے۔

گولڈ کوسٹ ہاکی سینٹر پر پاکستان گروپ بی میں اپنا اگلامیچ آٹھ اپریل کو انگلستان کے خلاف اور گیارہ اپریل کو آخری گروپ مقابلہ ملائشیا سے کھیلے گا۔

دوسری جانب گروپ اے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ پر مشتمل ہے۔

پاکستان کے لیئے روا ں برس بڑا اہم ہے۔ اس سال ملائیشیا میں ہونے والی ایشیائی کھیلوں کے علاوہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والے عالمی کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ہالینڈ کے مشہور کوچ
Roelant Wouter Oltmans
کے ذمہ ہے۔

چونسٹھ سالہ رولانت واﺅتر اولتمانس ماضی قریب میں بھارتی ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔انہیں ساڑھے چار سال کوچنگ کرنے کے بعد بھارتی کوچ کے عہدے سے فارغ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے ان کے ساتھ ڈھائی سال کا معاہدہ کیاہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دو ہزار چودہ میں سکاٹ لینڈ کھیلوں میں شرکت نہیں کی تھی جہاں آسٹریلیا بھارت کو ہرا کر چیمپئن بنا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ نئی دہلی میں دو ہزار دس میں حصہ لیا تھاجہاں پاکستان چھٹے نمبر پر ایا تھا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم :ابو محمود، علی شان،احمد شکیل بٹ،عمران بٹ،مظہر عباس،مبشر علی، محمد ارشد، محمد ارسلان قادر،محمد عتیق ، محمد دلبر،محمد عرفان، محمد عرفان، محمد قادر، محمد رضوان،راناریاض، شفقت رسول،تصور عباس،تعظیم الحسن۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*