Main Menu

دولت مشترکہ کھیلیں: طلحہ طالب کا پاکستا ن کے لیئے پہلا تمغہ

پاکستان کے اٹھارہ سالہ طلحہ طالب دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ کے باسٹھ کے جی کیٹگری میں پاکستان کے لیئے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ پاکستان کا گولڈ کوسٹ میں شروع ہونے والی اکیسویں کامن ویلتھ کھیلوں میں پہلا تمغہ ہے۔

گجرانوالہ سے تعلق رکھنے ولے طلحہ نے 62کلو گرام کی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 283 کلو گرام وزن اٹھایا ۔

انہوں نے اسنیچ ایونٹ میں 132کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

62کلو گرام کی کیٹیگری میں ملائیشیا کے محمد ازنل بدین نے سونے جبکہ پاپوا نیوگنی کے مور بارو نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

کھیلوں کے پہلے روز جمعرات کوباکسنگ میں پاکستانی باکسر گل زیب نے راونڈ آف 32 میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ولیم لی پولین کو شکست دے کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔

تاہم قومی بیڈمنٹن ٹیم کو سکاٹ لینڈ نے 5-0 کی بدترین شکست سے دوچار کیا جبکہ سکواش کے کھلاڑی فرحان زمان اور طیب اسلم ابتدائی میچ جیتنے کے بعد راونڈ آف 32 کے میچ میں شکست سے دوچار ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164