Main Menu

دولت مشترکہ ہاکی مقابلے: پاکستان اور ویلز کا میچ برابری پر ختم

پاکستان اور ویلز کے درمیان دولت مشترکہ ہاکی مقابلوں کا افتتاحی میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہو گیا۔

پانچ اپریل کو گولڈ کوسٹ ہاکی سینٹر پر پاکستان گروپ بی کے اپنے حریف ویلز کے خلاف فتح پانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ویلز نے شیپرلی کی جانب سے کھیل کے تینتیسویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برتری حاصل کی جسے پاکستان کی جانب سے کھیل کے تیسرے حصے میں علی مبشر نے پینلٹی کارنر پر گول بنا کر سکور برابر کر دیا۔

پول بی کے ایک دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

خواتین کے مقابلوں میں بھارت کو ویلز کے ہاتھوں تین دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کادوسرا میچ ہفتے کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*