Main Menu

ہاں۔۔میں اس ملک کا فوجی ہوں: شاہد آفریدی

پاکستان کے شہرت یافتہ آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر پہلی بار سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیا جس کے نتیجہ میں پورے بھارت میں آ گ لگ گئی۔

بھارتی کرکٹرز اور اہم شخصیات آفریدی کو جواب دینے کے لیئے ایک دوسرے سے بڑھ کر بول رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے بھارتیوں کی کھوکھلی یلغار سے گھبرانے کی بجائے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا ہےاس طرح کے ردعمل پر انھیں کوئی افسوس یا حیرت نہیں، مجھے فکر ہی نہیں ہے میں حق پر ہوں اور میں نے ایک سچی بات کی ہے اور سچ بولنا میرا حق ہے۔

واویلا کرنے کےعادی بھارتی میڈیانے شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ بھی کہا جس پر شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ تو اچھی بات ہے اگر میں آئی ایس آئی کا بندہ ہوں، میں کرکٹر نہ ہوتا تو فوجی تو تھا ہی تھا بلکہ میں اس ملک کا فوجی ہوں، میرے لیے سب کچھ میرا ملک ہے۔

شاہدآفریدی نے یہ کہہ کر بھی بھارتیوںکو کرارا جواب دیا کہ وہ بھاتی پریمیئر لیگ پر لعنت بھیجتے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کی جانب سے سترہ کشمیریوں کی شہادت پر ٹویٹ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی توجہ بھارتی ظلم کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کی اور کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی جس پر بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی توپوں کے منہ شاہد آفریدی کی جانب کھول دیئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*