Main Menu

مانچسٹر یونائیٹڈ(3) نے مانچسٹر سٹی (2)کی پارٹی خراب کر دی

انگلش پری میئر لیگ میں مانچسٹرشہر کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان اہم میچ میں یونائیٹڈ نے سٹی کو اسی کے میدان پرتین دو سے شکست دے دی۔

ہفتہ کو اتحاد سٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کامیابی کی صورت میں مانچسٹر سٹی پری میئر لیگ کی چیمپئن بن جاتی لیکن یونائیٹڈ نے دو صفر کے خسارے میں جانے کے باوجود یہ مقابلہ تین دو سے جیت کر اپنی حریف ٹیم کی پری میئر لیگ چیمپئن بننے کے سلسلے میں تیار پارٹی خراب کر دی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے پال پوگبا نے دوسر ے ہاف میں دو گول بنا کر مقابلہ برابر کر دیا جس کے بعد ددفاعی کھلاڑی کرس سمالنگ نے عمدہ گول بنا کر یونائیٹڈ کو برتری دلوا دی جو آخرتک برقرار رہی۔

یا درہے کہ مانچسٹر سٹی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ دوسری پوزیشن پر براجمان یونائیٹڈاور سٹی کے درمیان اب بھی تیرہ پوائنٹس کا فرق ہے۔

سٹی کا چیمپئن بننایقینی ہے تاہم اس کے لیئے اب اسے مزید انتظار کرنا پڑ گیا۔
پری میئر لیگ میں سٹی کو ابھی چھ مزید میچز کھیلنا ہیں۔ اس کااگلا میچ لند ن میں ٹوٹنہم کے ساتھ ہے۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164