Main Menu

دولت مشترکہ ہاکی مقابلے: پاکستان نے بھارت کو فتح کا جشن نہ منانے دیا

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ میںجاری اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی مقابلوںمیں ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ دو ، دو گول سے برابر رہا۔

بھارت نے کھیل کے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں گول بنا کر دو صفر کی برتری حاصل کی لیکن پاکستان نے کھیل کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں کافی بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول بنائے۔

پاکستانی ٹیم نے علی مبشر کے ذریعے اپنا دوسرا گول پینلٹی کارنر پر میچ کے آخری سیکنڈز میں سکور کر کے میچ دو ، دو سے برابر کر کے بھارت کو فتح کا جشن نہ منانے دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے فیلڈ گول سکور کیا۔
پاکستان نے میچ میں بھارت کے چار پینلٹی کارنرز کے برعکس آٹھ پینلٹی کارنر حاصل کیئے۔

آٹھ اپریل کو پاکستان کا مقابلہ انگلستان اور گیارہ اپریل کو آخری گروپ مقابلہ ملائشیا سے ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*