Main Menu

دولت مشترکہ ہاکی مقابلے: پاکستان کا لگاتار تیسر ا میچ غیر فیصلہ کن

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ میںجاری اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی مقابلوںمیں اتوار کو پاکستان اورانگلستان کا گروپ میچ غیر فیصلہ کن رہا۔

دونوں ٹیموں نے دو، دو گول بنائے ۔ یہ پاکستان کا اس ایونٹ میں لگاتار تیسرا غیر فیصلہ کن میچ ہے۔

ہفتے کو بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان نے آخری لمحات میں، بلکہ میچ کی آخری ہٹ پر گول بنا کر میچ برابرکیا تھا۔

انگلستان کے خلاف بھی پاکستان نے دو ایک کا خسارا میچ کے اختتامی لمحات میں پورا کیا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کے تیسرے اور چوتھے حصے میں دو، دو گول بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد ارسلان مدثر اور علی مبشر نے گول بنائے۔

گیارہ اپریل کو پاکستان کا آخری گروپ مقابلہ ملائشیا سے ہو گا۔

اتوار کو کھیلے گئے دیگر مقابلوں میں بھارت نے ویلز کو چار تین،آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈکو چھ ایک اورنیوزی لینڈ نے ساﺅتھ افریقہ کو چھ صفر سے شکت دی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*