Main Menu

دولت مشترکہ کھیلیں: نوح دستگیر بٹ کا پاکستا ن کے لیئے کانسی کا تمغہ

گولڈکوسٹ میں جاری اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کے نوح دستگیربٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کل 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ جتا دیا۔

نوح دستگیر نے مقابلے میں بھارت کے مندیب سنگھ کو شکست دی جنہوں نے کل 382 کلو گرام وزن اٹھایا اور چوتھے نمبر پر رہے۔

گذشتہ ہفتے انہی مقابلوں میں پاکستان کے طلحہ طالب نے 62کلو گرام کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 20سالہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے 105 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں اسنیچ کیٹیگری میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا۔

انہوں نے ‘کلین اینڈ جرک’ کیٹیگری میں 222کلو گرام وزن اٹھا کر مجموعی طور پر 395 کلو گرام وزن اٹھا کر مقابلے میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ساموا کے لاو ٹی ٹی لوئی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164