Main Menu

چیمپئنز لیگ: بارسلونا اور مانچسٹر سٹی فارغ، لیور پول اور” روما“ سیمی فائنل میں

یورپی فٹ بال کے سب سے بڑے کلب مقابلوں چیمپئنز لیگ میں منگل کے روز دو بڑی اور فیورٹ ٹیمیں بارسلونا اور مانچسٹر سٹی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

بارسلونا جسے پہلے لیگ میں چار ایک کی برتری حاصل تھی اٹلی میں روما کے خلاف تین صفر سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ روما کی جانب سے میچ کا تیسراا ور اہم ترین گول مانولس نے بیاسیویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے سکور کیا۔

روما نے یہ مقابلہ اوے گول کی برتری کے باعث جیتا۔

ادھر اتحاد سٹیڈیم میں لیور پول نے گارڈی اولہ کی مانچسٹر سٹی کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی اور 5-2 کے ایگری گیٹ کی بدولت پچھلے دس برس میں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

لیور پول نے اپنے میدان پر کھیلے گئے پہلے لیگ میں سٹی کو تین صفر کی شکست سے دوچار کیا تھا۔ بعض پنڈتوں کا خیال تھا کہ سٹی جو کہ پری میئر لیگ کی چیمپپئن بننے کے قریب ہے،تین صفر کا خسارہ پورا کر کے سیمی فائنل کی راہ ہموار کر سکتی ہے لیکن میچ کے آغاز ہی میں ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے بعد سٹی مزید گول بنانے میں ناکام رہی۔

سٹی کے کوچ گارڈی اولہ کو میچ کے ریفری سے جارحانہ تکرار کرنے پر دوسرے ہاف میں ریڈ کارڈ دکھا کر سٹینڈ میں بھیج دیا گیا۔

بدھ کو ہسپانوی کلب ریآل میڈرڈ(3) جیونٹس(0) اور جرمن کلب بائرن میونخ(2) اور سویا(1) دوسرے لیگ میں آمنے سامنے ہوں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164