Main Menu

چیمپئنز لیگ:ریآل میڈرڈ اور بائرن میونخ بھی سیمی فائنل میں

ہسپانوی کلب ریآل میڈرڈ نے جیونٹس کو چار تین کے ایگری گیٹ سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔

بدھ کو ریآل کے میدان برنا بیو پر کھیلے جانے والے اس میچ میں صفر کے مقابلے میں تین گول کھانے کے بعد جب ٹائی تین تین سے برابر ہو گئی تواس موقع پر رونالڈو نے انگلش ریفری کی جانب سے میچ کے اختتامی لمحات میں ملنے والی پینلٹی کک پر گول بنا کر اپنی ٹیم کو شکست کا جام پینے سے بچا لیا۔

جیونٹس کے کپتان گولی بوفون نےپینلٹی دیئے جانے کے فیصلے پر ریفری سے تکرار کی جس پر انہیں سر خ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ جیونٹس کے میدان پر پہلے لیگ میں ریآل میڈرڈ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ادھر جرمنی میں جرمن چیمپئن بائر میونخ اور سویا کا دوسرا لیگ صفر ، صفر سے برابر رہا جس کے باعث بائرن نے پہلے لیگ میں حاصل کر دہ دو ایک سے کامیابی کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*