Main Menu

دولت مشترکہ کھیلیں:پہلوانی میں بھی پاکستان کو کانسی کا تمغہ مل گیا

پاکستان کے پہلوان محمد بلال نے آسڑیلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران ریسلنگ کے 57 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں انگلستان کے پہلوان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ محمد بلال نے ، جو ماضی میں پاکستان کے لیئے ایشیائی کھیلوں میں بھی کانسی کا تمغہ جیت چکے تھے، برطانوی ریسلر جارج رام کو 5-1 سے چت کر کے اپنے وطن کے لیئے یہ اعزاز جیتا۔

محمد بلال سیمی فائنل میں بھارتی ریسلر راہول آواری سے 3-1 سے شکست کھا گئے تھے۔

پاکستان کو کانسی کا تمغہ جتوانے والے ریسلر نے ایشین گیمز میں بھی اپنے ملک کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

حالیہ دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کا یہ تیسرا کانسی کا تمغہ ہے، اس سے قبل پاکستان کے طلحہ طالب نے 62 کلو گرام کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل دلایا جبکہ نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کل 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ دلوایا ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*