Main Menu

دولت مشترکہ ہاکی: کینیڈا کو ہرا کر پاکستان ساتویں پوزیشن کا حقدار

آسٹریلیا میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان نے بالآخر فتح کا ذائقہ چکھ لیا۔

جمعہ کو گولڈ کوسٹ ہاکی ایرینا میں کھیلتے ہوئے پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ اس ایونٹ میں پاکستان کی پہلی فتح ہے۔

اس سے قبل اپنے گروپ کے چاروں میچوں میں پاکستان کی فتح ملی نہ ہار۔

ساتویں پوزیشن کے اس میچ میں کینیڈا نے پہلے ہی کوارٹر میں فیلڈ گول کے ذریعے برتری حاصل کی لیکن پاکستا ن نے تیسرے کوارٹرمیں دو اور آخری کوارٹرمیں ایک گول بنا کر مقابلہ ایک تین سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی مبشر،ارسلان قادر اور عرفان جونیئر نے گول بنائے۔
دفاعی کھلاڑی علی مبشر چار گولوں کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ سکورر رہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164