Main Menu

دولت مشترکہ کھیلیں:آسٹریلیا نے ہاکی میں سونے کا تمغہ جیت لیا

میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر دولت مشترکہ ہاکی کے مردوں کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ہفتہ کو گولڈکوسٹ ہاکی ارینا میں کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے حریف ٹیم کو فائنل میں دو صفر سے شکست دی۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلستان نے بھارت کو دو ایک سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین مقابلوں میں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلستان نے بھارت کو شکست سے دو چار کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ دس ٹیموں کے اس ایونٹ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*