Main Menu

دولتِ مشترکہ کھیلیں:محمدانعام پاکستان کے لیئے طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب

پاکستانی پہلوان محمد انعام آسٹریلیا میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ حالیہ مقابلوں میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے دو مختلف کھیلوں میں چار کانسی کے تمغے بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انعام نے 86 کلو فری سٹائل کشتی کے فائنل میں نائجیریائی پہلوان میلون بیبو کو چت کیا۔انتیس سالہ محمد انعام نے حریف پہلوان کو صفر کے مقابلے پر چھ پوائنٹس سے شکست دی۔

انعام نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی حریف جیڈن لارنس کو شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا بھارتی پہلوان سوم ویر سے ہوا جسے منہ کی کھانا پڑی۔

سیمی فائنل میں کینیڈا کے الیگزینڈر مور کو ہراکر انعام نے فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان کے پہلوان طیب رضا نے بھی ایک سو پچیس گرام فری سٹائل میں ملک کے لیئے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

انعام نے دو ہزار دس کے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا تاہم دو ہزار چودہ کے کھیلوں میں ان کی پوزیشن پانچویں رہی۔

پانچ تمغوں کے ساتھ پاکستان کا نمبر اس فہرست میں 22واں ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164