Main Menu

مانچسٹر سٹی پری میئر لیگ کی چیمپئن بن گئی

مانچسٹر سٹی انگلستان کی مشہور کلب فٹ بال ( پری میئر ) لیگ کی چیمپئن بن گئی۔

لیگ کے ابھی پانچ میچ باقی ہیں لیکن اتوار کو مانچسٹر یونائیٹڈکی ویسٹ بروم کے ہاتھوں غیر متوقع ناکامی کے باعث سٹی سولہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ چیمپئن بن گئی۔

سیزن دو ہزار سترہ اٹھارہ کے دوران مانچسٹر سٹی نے فٹ بال کا شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریفوں مانچسٹر یونائیٹڈ ، لیورپول اور چیلسی کو کافی فاصلے پر رکھا۔

کوچ گارڈی اولہ کی سرکردگی میں مانچسٹر سٹی لیگ کپ بھی جیتنے میں کامیاب رہی تاہم چیمپئنز لیگ میں اسے کوارٹر فائنل میں روما کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*