Main Menu

باکسنگ: محمد وسیم کی فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیئے تیاریاں زوروں پر

پاکستان کے پروفیشنل مکے باز محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف) فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے۔

محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسرشپ مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا لیکن اب مجھے انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے۔

وسیم کا کہنا ہے کہ تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*