Main Menu

تیسرا بحریہ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018:بحریہ وائٹ اور بحریہ گرین چیمپئن

بحریہ ٹاﺅن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام تیسرا بحریہ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ وائیٹ (بوائز) اور بحریہ گرین (گرلز) کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

بحریہ وائیٹ نے فائنل میچ میں بحریہ بلیو کو شکست دی جبکہ بحریہ گرین (گرلز) نے بحریہ بلیو (گرلز) کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔بحریہ گرین (بوائز ) اور بحریہ اورنج (گرلز) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاﺅن لاہور فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔ بحریہ ٹاﺅن کے ڈائریکٹر سپورٹس سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اطہر ایسوسی ایٹس کے جی ایم محمد عثمان ، بحریہ فٹ بال اکیڈمی کے مینیجر سلیم احمدخان ، پاکستان ٹگ آف وار کے فنانس سیکرٹری شاہد رضا بھی موجود تھے۔ قومی ترانے کے بعد مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے کھلاڑیوں سے ان کی گیم کے متعلق گفتگو کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے بحریہ ٹاﺅن میں سپورٹس کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن لاہور سپورٹس میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

بوائز کے فائنل میچ میں بحریہ وائیٹ نے بحریہ بلیو کو 3-1 سے شکست دی۔ بحریہ وائیٹ کے لئے ریان احمد، حسین اور عمار نے ایک ایک گول کیا جبکہ بلیو کی جانب سے حید رہمایوں نے ایک گول سکورکیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

بوائز ایونٹ
بحریہ وائیٹ    گولڈ
بحریہ گرین     گولڈ
بحریہ بلیو      سلور

گرلز ایونٹ

بحریہ بلیو       سلور
بحریہ گرین     براﺅنز
بحریہ اورنج   براﺅنز

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164