Main Menu

عامر خان ہم وطن کیل بروک کے ساتھ فائیٹ لڑنے کے لیئے تیار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کینیڈین حریف فل لو گریکو کے خلاف شاندار کامیابی نے ان کے لیئے اگلی بڑی فائٹ کا رستہ کھول دیا ہے۔

اکتیس سالہ عامر کی دو ہزار سولہ میں کانیلو الواریز کے خلاف شکست کے بعد یہ پہلی فائٹ تھی۔

عامر کی اگلی بڑی فائٹ ان کے ہم وطن کیل بروک سے طے ہونے جا رہی ہے۔ عامر خان نے فل گریکو کے خلاف چالیس سیکنڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ کیل بروک جانتا ہے کہ میں اس سے مقابلہ کرنا چاہتا ہوں۔

عامر نے کہا کہ وہ کیل سے اچھے مکے باز ہیں اور اس کے ساتھ مقابلے کے لیئے تیار ہے ہیں۔خان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی اعزازات پانے سے زیادہ بھرے ہوئے سٹیڈیم میں باکسنگ کے جلوے دکھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیل بروک کے ساتھ ان کی فائٹ دیکھنے کےلیئے اسی ہزار کا سٹیڈیم بھر جائے گا۔

دوسری جانب کیل بروک کا کہنا ہے کہ وہ بولٹن کے خان کو رنگ میں تباہ کر کے رکھ دے گا۔

یاد رہے کہ عامر پچھلے دو برس رنگ سے دو رہا جس کی وجہ اس کی ذاتی زندگی کا اتار چڑھاﺅ تھا۔ اس دوران اس کے اپنی اہلیہ کے ساتھ اور اس کی اہلیہ کے عامر کے خاندان کے ساتھ اختلافات کی خبریں آتی رہی جس کی وجہ سے وہ اپنے کھیل پر توجہ نہ دے سکا۔اب حالیہ کامیابی کے بعد عامر خان دوبارہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164