Main Menu

جنوبی ایشیائی جوڈو چیمپئن شپ: پاکستان کی دوسری پوزیشن

پاکستان جوڈو ٹیم نے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

لالت پور،نیپال میں ہونی والی چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دو گولڈ، تین سلور اور تین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

اولمپیئن شاہ حسین شاہ اور قیصر خان نے سونے کے میڈل حاصل کئے۔ بابر حسین، مریم اور حمیرا عاشق نے چاندی جبکہ ندیم اکرم، محمد عباس اور بینش خان نے کانسی کے میڈل جیتے۔

اس ایونٹ میں بنگلہ دیش، بھارت، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے ایک سو دو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*