Main Menu

کرکٹ عالمی کپ2019: پاکستان اور بھارت کا میچ سولہ جون کو ہو گا

آئندہ ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ سولہ جون کو کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔

پچاس پچاس اوورز کے فارمیٹ کا یہ عالمی کپ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح راونڈ روبن کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے کم از کم ایک میچ کھیلیں گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ورلڈ کپ 2019 کا حتمی شیڈول 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*