Main Menu

بارسلونا اوپن ڈبلز مقابلے: اعصام الحق ، راجر ٹرافی اٹھانے میں ناکام

پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار ہالینڈ کے جین جولین راجر کی بارسلونا اوپن میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ فائنل میں پہنچ کر رک گیا ۔

اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی سٹار اور ان کے جوڑی دار کو ٹینس کے ہسپانوی ستاروں فیلیشیانو لوپر اور مارک لوپز پر مشتمل جوڑی نے شکست سے دوچار کر کے مردوں کے ڈبلز کی ٹرافی اٹھا لی۔فاتح کھلاڑیوں نے سات چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ اڑتیس سالہ اعصام الحق نے اپنے ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پچھلے برس بارسلونا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔

اتوار کو ہی ٹینس کے شہزادے رافیل نڈال نے مردوں کے فائنل میں یونان کے سٹیفیناس کو چھ دو اور چھ ایک کی آسان شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس سے قبل جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا اور ان کے چلی کے پارٹنر نیکولاس جیری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 3-6 اور 10-7 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

اعصام اور ان کے پارٹنر نے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں لوکاس کوبوٹ اور مارسیلو میلو پر مشتمل جوڑی کر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*