Main Menu

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کوشکست ، ریآل میڈرڈ فائنل میں

یورپی کلب فٹ بال کے سب سے بڑے مقابلوں چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپئن ریآل میڈرڈ حریف جرمن کلب بائرن میونخ کو چار تین کے ایگری گیٹ سے شکست دے کر لگاتار تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی۔

منگل کو ریآل کے میدان برنا بیو پر کھیلا گیا یہ جاندار میچ دو، دو گول سے برابر رہا تاہم ایک ہفتہ قبل ریآل میڈرڈ کی میونخ میں دو ایک سے کامیابی نے انہیں فائنل کھیلنے کا پروانہ تھما دیا۔

بائرن کو اس میچ میں کامیابی کے لیئے مزید ایک گول کی ضرورت تھی۔ بائرن کا میچ پر مکمل کنٹرول تھا جس کا ثبوت یہ تھا کہ انہوں نے ریآل کے نو کے مقابلے میں بائیس بار مخالف گول پر حملہ کیا۔ ان کا بال پر کنٹرول ریآل کے چالیس فیصد کے مقابلے میں ساٹھ فیصد رہا لیکن وہ مطلوبہ ایک گول بنانے میں ناکام رہی۔

میڈرڈ کی جانب سے دونوں گول سٹرائیکر کریم بینزیما نے سکور کیئے۔

دوسری سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں بدھ کو انگلش کلب لیور پول اطالوی کلب روما کے خلاف انہی کے میدان میں اترے گی۔لیور پول کو پہلے لیگ میں پانچ دو کی برتری حاصل ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*