Main Menu

محمد حفیظ گیند بازی کے لیئے پھر سے اہل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ کا گیند بازی کرانے کا اندازمثبت قرار دے کر انہیں پھر سے بین الاقوامی کرکٹ میں گیند بازی کرانے کے لیئے اہل قرار دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 15ڈگری کے اندر ہے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کرسکتے ہیں۔ محمد حفیظ نے 17اپریل کو بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا۔
حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2017میں سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوا تھا جبکہ آئی سی سی نے محمد حفیظ کو نومبر 2017میں بولنگ سے روک دیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*