Main Menu

پاکستان کی اولین سپر کبڈی لیگ کا آغاز

پاکستان کی اولین سپر کبڈی لیگ کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز سٹیج پر آئے اور اپنا تعارف کرایا۔

ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹیموں میں گجرات واریئرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈز، ساہیوال بلز، کراچی زور آورز، اسلام آباد آل سٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیردلز، کشمیر جانباز اور ملتان سکندرز شامل ہیں۔

سپر کبڈی لیگ میں پاکستان کے علاوہ ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائشیاءاور جاپان سے تعلق رکھنے والے سولہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

تقریب میں کبڈی لیگ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جس کے بعد نبیل شوکت، سارہ رضا، بخشی برادرز سمیت کئی نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کبڈی کے شاندار مقابلے دو سے دس مئی تک جاری رہیں گے۔خالد ملک اورریما خان نے تقریب کی میزبانی کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*