Main Menu

چیمپئنز لیگ: لیور پول اور ریآل میڈرڈ فائنل میں ٹکرائیں گے

انگلستان کی فٹ بال کلب لیور پول اطالوی کلب روما کو ایگری گیٹ پر سات ، چھ سے شکست دے کر یورپی فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں چھبیس مئی کو اس کا مقابلہ ریآل میڈرد سے ہو گا۔

فائنل یوکرین کے سب سے بڑے شہر کیف میں کھیلا جائے گا۔

بدھ کو کھیلے گئے سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں روما نے لیور پول کو چار دو سے شکست دی تاہم لیور پول جس نے اپنے میدان پر روما کو پانچ دو سے زیر کیا تھا بہتر ایگری گیٹ پر ٹائی جیت کر فائنل کھیلنے کی حقدار ٹہری۔

جمعرات کو ایروپا کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ اٹلیٹیکو میڈرڈ اور آرسنل کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

پہلا لیگ جو آرسنل کے میدان پر کھیلا گیا ایک ایک گول سے برابر رہا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*