Main Menu

لاہور : پاکستان سپر کبڈی لیگ :شیر دل اور جانباز کی کامیابیاں

لاہور میں جاری پاکستان سپر کبڈی لیگ کے دوسرے روز فیصل آباد شیردِلز نے اسلام آباد آل سٹارز کو انیس کے مقابلے میں پنتیس پوائٹنس کی ناکامی سے دوچار کر دیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا اور وقفے تک فیصل آباد کو گیارہ کے مقابلے میں تیرہ پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں فیصل آباد نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔
دوسرے میچ میں کشمیر جانباز نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سکندرز کو تیس کے مقابلے میں اکتیس پوائنٹس سے شکست دی۔
اس سے قبل افتتاحی روزگوادر بہادرز، ساہیوال بلز،پشاور حید رز اور فیصل آباد نے کامیابی حاصل کی تھی۔
پہلے میچ میں ”گوادر بہادرز“ نے” گجرات واریرز “کو دلچسپ مقابلے کے بعد اکتیس کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے ہرادیا۔
ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔سپر کبڈی لیگ میں پاکستان کے علاوہ ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائشیاءاور جاپان سے تعلق رکھنے والے سولہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔س±پرکبڈی لیگ دو سے دس مئی تک جاری رہے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*