Main Menu

سپر کبڈی لیگ : گوادر بہادر، کراچی زورآورز فتح یاب

لاہور میں سپر کبڈی لیگ کے تیسرے روز گوادر بہادرز اور کراچی زورآورز نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے۔
گوادر بہادرز کا مقابلہ لاہور تھنڈر سے تھا۔دلچسپ مقابلے میں گوادر بہادرز نے انتالیس اور لاہور تھنڈر نے تئیس پوائنٹس سکور کئے۔
ایونٹ میں گوادر بہادرز کی یہ تیسری کامیابی جبکہ لاہور تھنڈر کی تیسری ناکامی ہے۔
دوسرا میچ گجرات وارئیرز اور کراچی زورآورز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کراچی زور آور نے سینتیس کے مقابلے میں چالیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*