Main Menu

بمقابلہ نارتھمپٹن شائر:اسد شفیق کی شاندارسنچری

دورہ انگلستان کے موقع پر ناتھمپٹن شائر کے خلاف فرسٹ کلاس، چار روزہ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کیا۔

اسد شفیق اور حارث سہیل نے عمدہ بلے بازی کر کے پاکستان کا مجموعہ سات وکٹوں پر تین سو ستاون رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حارث سہیل نے اناسی رنز بنائے تاہم حار ث سہیل نے شاندار سینکڑا لگاتے ہوئے ناقابل شکست ایک سو پنتیس رنز بنائے۔ ان کے علاوہ بابر اعظم نے بھی ستاون رنز کی کارآمد باری کھیلی۔

اس سے قابل میزبان ٹیم اپنی پہلی باری میں دو سو انسٹھ رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ شاداب خان نے عمدہ لیگ سپن گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستتر رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم گیارہ مئی کو ڈبلن میں آئرلینڈ کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیئے آئرش ٹیم سے نبردآزما ہوگی اور پھر انگلستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ میچ میں لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراونڈ میں 24 مئی سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

آخر میں پاکستان ٹیم سکاٹ لینڈ میں میزبان ملک اور ہالینڈکے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قسمت آزمائی کرے گی۔

منتخب ٹیم: سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، راحت علی، حسن علی، فہیم اشرف، سعد علی اور فخر زمان ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*