Main Menu

فیڈرل ایریاپاکستان کپ کا دفاع کرنے میں کامیاب

تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی قیادت میں فیڈرل ایریا کی ٹیم نے پاکستان کپ کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ اتوار کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں فیڈرل ایریا(254/5/41) نے خیبر پختون خوا (252/10/43.4) کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فتح کا تاج سر پر سجا لیا۔
تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے نواسی رنز کی عمدہ باری کھیلی تاہم ان کی یہ باری ٹیم کی جیت نہ بن سکی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا نے ساٹھ اور سعد نسیم نے اکاون رنز بنائے۔ عثمان شنواری کو عمدہ گیند بازی پر فائنل کا مردِ میدان قرار دیا گیا۔
خیبر پختون خوا کے خرم منظور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز،فیڈرل کے وقاص مقصود بہترین گیند بازبلوچستان کے محمد نواز بہترین آل راﺅنڈر قرار پائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*