Main Menu

پاکستان کی نارتھمپٹن شائرکے خلاف نو وکٹوں سے فتح

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سے قبل کھیلے گئے چار روزہ میچ میں انگلش کاونٹی نارتھمپٹن شائرکو پریکٹس میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی۔نارتھ ہمپٹن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روزمیزبان ٹیم دوسری اننگز میں نیوٹن کی شانداار سنچری کی بدولت تین سو ایک رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے ایک سو تینتیس رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے دورہ برطانیہ میں اپنے پہلی فتح حاصل کی۔
اظہر علی دس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔امام الحق اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں سکورکیں۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں نارتھ ہمپٹن شائرنے دو سو انسٹھ اور پاکستان نے چار سو اٹھائیس رنز بنائے تھے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ جمعہ سے ڈبلن میں شروع ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*