Main Menu

کبڈی سپر لیگ: کشمیر جانباز ، فیصل آباد شیر دلز اورساہیوال بلز سیمی فائنل میں

کشمیر جانباز ، فیصل آباد شیر دلز اورساہیوال بلز نے پاکستان سپر کبڈی لیگ کے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی ہے۔
لاہور میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں کشمیر جانبازنے کراچی زورآورزکو بتیس کے مقابلے میں انتالیس پوائنٹس سے ہرایا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد ”شیردلز“ نے گوادر بہادرز کوپچیس کے مقابلے میں تنتالیس پوائنٹس سے شکست دی۔
تیسرے کوارٹر فائنل میں ساہیوال بلز اور پشاور حیدرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں ساہیوال بلز نے بتیس کے مقابلے میں چھتیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
چوتھا کوارٹر فائنل ملتان سکندراور گجرات واریئرز کے درمیان کھیلا گیا۔
سیمی فائنلز نو مئی جبکہ فائنل دس مئی کو کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*