Main Menu

پاکستان سپرباکسنگ لیگ: عامر خان نے چھ ٹیموں کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے رواں برس پاکستان میں اولین پاکستان سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا جس میں خواتین باکسرز بھی رنگ میں اتریں گی۔
اپنے ایک بیان میں عامر نے واضح کیا کہ یہ ایک مہینہ طویل دورانیے کا ٹورنامنٹ ہوگا جو واقعی میں شاندار ہوگا ۔
عامر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن کسی نے اس کی نشان دہی نہیں کی اور امید ہے کہ 2018 پاکستانی باکسرز کے لیے ایک بڑا سال ہوگا۔
عامر خان کے مطابق لیگ میں اسلام آباد کنگز، لاہور جائنٹس، کراچی ڈیولز، فیصل آباد فالکنز، ملتان تھنڈرز، پشاور ویرئرز اور کوئٹہ اسٹارز کی ٹیمیںشامل ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم میں 6 باکسرز ہوں گے جن میں سے 5 مرد اورایک خاتون باکسر ہوں گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*