Main Menu

گجرات وارئیرز پاکستان کبڈی سپر لیگ کی چیمپئن

پاکستان کی اولین کبڈی سپر لیگ گجرات وارئیرز نے جیت لی۔

جمعرات کولاہور میں کھیلے گئے فائنل میں گجرات واریئرز کا مقابلہ ”فیصل آباد شیر دلز “ کی ٹیم سے تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ”فیصل آباد شیر دلز “ کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم گجرات واریئرز کے کھلاڑی زیادہ چست اور پھرتیلے نکلے۔

گجرات واریئرز نے فائنل مقابلے میں چھبیس کے مقابلے میں اڑتیس پوائنٹس بنا پاکستا ن کی اولین کبڈی سپر لیگ کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فاتح ٹیم کے تحسین اللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فیصل آباد شیر دلز کے ناصر علی لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایک روز قبل سیمی فائنلز میں گجرات وارئیرز نے کشمیر جانباز کو اور فیصل آباد شیر دلز نے ساہیوال بلز کو شکست سے دوچار کر کے فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا۔

سپر کبڈی میں مجموعی طور پر دس ٹیموں نے حصہ لیاجنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ لیگ میں پاکستان کے علاوہ ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائشیاءاور جاپان سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*