Main Menu

کھیلوں کی بہتری کے لیئے کارپوریٹ سپانسرز آگے آئیں: شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبہ میں پاکستان کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے کارپوریٹ سپانسرز کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں دولت مشترکہ گیمز 2018 میں کامیاب کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، وزیر قانون محمود بشیر ورک، وزیر سفیران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور مختلف اولمپک ایسوسی ایشنز کے نمائندگان اور کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے حکومت کی محدود معاونت کے باوجود ملک کیلئے اعلیٰ اعزازات لانے پر کھلاڑیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں جو کامیابیاں حاصل کی گئیں وہ کھلاڑیوں کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینا بڑے اعزاز کی بات ہے جیسا کہ ان کھیلوں میں 53 ملکوں کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی نوجوانوں کے میڈلز جیتنے پر خوشی ہوئی، بہت عرصہ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں تمغے جیتے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی مسابقانہ کھیلوں میں شرکت بھی بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*