Main Menu

آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان: تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔
مسلسل بارش کی وجہ سے گراﺅنڈ گیلا رہا۔ امپائرز نے متعدد بار گراﺅنڈ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔
ٹیسٹ میچ اب چار دن پر مشتمل ہوگا اور ہر روز اٹھانوے اوورز کا کھیل ہوگا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پورٹر فیلڈ کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یہ آئرلینڈ کا اولین ٹیسٹ میچ ہے۔آئی سی سی نے حال ہی میں آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا ہے ۔ آئرلینڈ اپنا اولین ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کھیل رہا ہے جبکہ افغانستان اپنا اولین ٹیسٹ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*