Main Menu

آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان تاریخی ٹیسٹ دوسرادن: شاداب اور فہیم نے لاج رکھ لی

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کے آغاز میں مشکلات سے دوچار ہوگئی تاہم
نوجوان آل راﺅنڈشاداب خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بلے بازی سے قومی ٹیم کی لا ج رکھ لی۔
ڈبلن میں کھیلے جارہے اس تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہونے کے بعد، دوسرے روز آئرلینڈ نے ٹاس جیت کراپنے اولین ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
آئرلینڈ کے گیند بازوں نے اظہر علی کو چار،پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے امام الحق کو سات رنز پر آﺅٹ کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
حارث سہیل نے اکتیس اور اسد شفیق نے باسٹھ رنز کی ذمہ دارانہ باریاں کھیلیں تاہم بابراعظم کے 14 رنز پر پویلین لوٹنے اور کپتان سرفراز احمد کے صرف چھ رنز پر ہمت ہارنے کے بعد نوجوان آل راونڈر شاداب خان اور فہیم اشرف نے شاندار نصف سینچریوں کی بدولت پاکستان کو مکمل تباہی سے بجا لیا۔
ڈبلن میں دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے۔فہیم اشرف 61 اور شاداب خان 52 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔
پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف اس تاریخی میچ کے لیے امام الحق اور فہیم اشرف کو ڈیبیو کرایا۔
پاکستانی ٹیم: سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور راحت علی
آئر لینڈ کی ٹیم: ڈبلیو ٹی ایس پورٹ فیلڈ (کپتان)، پی آر اسٹرلنگ، ای سی جوئس، این جے او برائن، اے بالبرینی، جی سی والیسن، کے جے اوبرائن، ایس آر تھومپسن، ٹی اے کین، ڈبلیو بی رینکن اور ٹی جے مرتاگھ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*