Main Menu

عالمی کپ چورانوے کے ہیرو گول کیپر منصور احمد انتقال کر گئے

عالمی کپ چورانوے کے ہیرو پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمدجمعہ کے روز انتقال کر گئے۔وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اوراور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر منصور احمد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

انچاس سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے جب کہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا تھا۔
منصور اپنی بیماری کا بھارت میں علاج کروانا چاہتے تھے تاہم کمزور صحت کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔
یاد رہے کہ منصور احمد نے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ منصور احمد نے 1994 ورلڈ کپ کے ہیرو کے طور پر سامنے آئے جب انہوں نے ہالینڈ کے خلاف بوولینڈر کا اہم پینلٹی سٹروک روکا۔
منصور احمد نے 1986 سے 2000 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*