Main Menu

مصری بادشاہ ؛محمد صلاح پری میئر لیگ کا کامیاب ترین فٹ بالر

انگلش فٹ بال کلب لیور پول کے اگلی صفوں کے کھلاڑی محمد صلاح کو پری میئر لیگ دو ہزار سترہ اٹھارہ میں سب سے زیادہ گول بنانے پر لیگ کے بہترین فٹ بالر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اتور کو انگلش لیگ کے آخری روز لیور پول نے برائٹن کو چار صفر سے شکست دی جس میں مصر سے تعلق رکھنے والے صلاح نے پہلا گول بنا کر لیگ میں اپنے گولوں کی تعداد بتیس تک پہنچ دی۔

یہ انگلش لیگ میں کسی بھی فٹ بالر کے سب سے زیادہ گولوں کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل انگلستان کے سٹرائیکر ایلن شیرر ، پرتگال کے رونالڈو اور یورو گوائے کے لوئس سواریز نے انگلش لیگ میں مختلف ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے اڑتیس میچوں کے لیگ سیزن میں سب سے زیادہ اکتیس ، اکتیس گول بنانے کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔

پانچ فٹ نو انچ قد کے حامل پچیس سالہ محمد صلاح نے انگلش لیگ اور دیگر ایونٹس میں لیور پول کی جانب سے سیزن میں کل اکیاون میچوں میں چوالیس گول سکور کیئے۔

ابھی صلاح کو ریآل میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلنا ہے جہاں ان کی جانب سے مزید گول سامنے آ سکتے ہیں۔

بہت کم لوگوں کو توقع تھی کہ چونتیس ملین پونڈ کی قیمت پر روما سے خریدے جانے والے صلاح کامیابیوں کی معراج کو چھو لیں گے۔

انہوں نے نہ صرف خود کو گول مشین ثابت کیا بلکہ لیور پول کو پھر سے انگلش اور یورپ کی مہان کلب بھی بنا دیا۔

صلاح کو لیور پول کی جانب سے بھی سیزن کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ انگلش پریس نے انہیں مصری بادشاہ کا خطاب دیا ہے۔

صلاح شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ” مکہ“ ابھی چار برس کی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*