Main Menu

تاریخی ٹیسٹ تیسرادن: پاکستانی گیند بازوں کے سامنے آئرش بلے باز بے بس

ڈبلن میں جاری تاریخی ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان آئرش بلے باز اپنی پہلی باری میں پاکستانی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظرآئے تاہم فالو آن کے بعد دوسری باری میں ذمہ درانہ انداز اپناتے ہوئے نظر آئے۔

آئرش ٹیم پاکستان کی پہلی باری میں بنائے گئے تین سو دس رنز کے جواب میں اپنی پہلی باری میں ایک سو تیس رنز پر ہمت ہار گئی۔

پاکستان گیند باز ، عباس اور شاداب ان کے بلے بازوں کے لیئے خطرناک ثابت ہوئے۔

دوسری باری میں آئرلینڈ نے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنا وکٹ کھوئے چونسٹھ رنز بنا لیئے۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی باری نو کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو دس رنز بنا کر ڈیکلیئرکر دی۔

میزبان ٹیم کی ناتجربہ کاری اور پاکستانی گیند بازوں کی عمدہ گیند بازی کی بدولت میچ کا فیصلہ چوتھے روز میں ہونے کے امکانات روشن ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*