Main Menu

تاریخی ٹیسٹ چوتھادن: کیون کی تاریخی سینچری، پاکستان کو فتح کا انتظار

ٓآئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں جاری تاریخی ( آئرلینڈکے اولین)ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کو فتح کا انتظار ہے ۔

میچ کے چوتھے روز میزبان آئرش بلے بازوں نے پہلی باری(130) میں خراب کھیلنے کے بعد دوسری باری میں پاکستانی گیند بازوں کے سامنے زبردست مزاحمت دکھائی اور کیون اوبرین کی تاریخی سینچری کی بدولت سات وکٹوں پر تین سو انیس رنز بنا لیئے۔

آئرلینڈ کو اب ایک سو تینتالیس رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔ کیون اوبرین ایک سو اٹھارہ رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی باری تین سو دس رنز بنا کر ڈیکلیئرکر دی تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*