Main Menu

ٓآئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست

آئرلینڈکواپنی تاریخ کے پہلا ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈبلن ٹیسٹ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری دن آئرلینڈ تین سو انتالیس رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور پاکستان کو ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف ملا۔ آئرلینڈ کی جانب سے سنچری بنانے والے ” کیون او برائن“ ایک سو اٹھارہ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ، محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایک سو ساٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی توچودہ کے سکور پر تین وکٹیں گر چکی تھیں۔اظہر علی دو،حارث سہیل سات اور اسد شفیق ایک رن بناسکے۔اس موقع پر بابر اعظم اور امام الحق کے درمیان ایک سو چھبیس رنز کی شراکت قائم ہوئی۔دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔بابر اعظم انسٹھ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ امام الحق نے چوہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سنچری بنانے والے کیون او برائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
اسی میچ میں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، فاسٹ باﺅلر اعزاز پانے والے 18ویں پاکستانی گیند بازبن گئے
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق فاسٹ باﺅ لر وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 104 میچز میں 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*