گلیوں کے بچوں کا عالمی کپ فائنل: قسمت پاکستان سے روٹھ گئی

سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں پاکستان سے قسمت روٹھ گئی اور ازبکستان چیمپئن بن گیا۔
ماسکو میں کھیلے گئے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6 سے شکست دے دی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔
پاکستان جو سیمی فائنل میں انڈونیشنیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچا تھا فائنل پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر ہار گیا۔
ایونٹ میں 14 سے 17 سال کی عمر کے 21 ملکوں کے بچوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔
سٹریٹ چلڈرن( گلی کے بچوں کا) فٹبال ورلڈ کپ 2010 سے منعقد کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ تنزانیہ فاتح ٹہرا تھا۔
« ایروپا لیگ: گریز مان کی اٹلیٹکو میڈرڈ چیمپئن (Previous News)