Main Menu

پاکستان کو7ویں ایشیائی سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان آئندہ برس ، دو ہزار انیس میں ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور آٹھویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔یہ ایونٹ اگلے برس اپریل میں روشنیوں کے شہر کراچی میں منعقد ہو گا۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کو دونوں ایونٹ کی میزبانی کی منظوری دی گئی۔

اس اجلا میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے بڈ جمع کرائی جسے منظور کرتے ہوئے پاکستان کو اس بڑے سنوکر میلے کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*