ریآل میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کی ہٹ ٹرک مکمل کر لی

ہسپانوی فٹ بال کلب ریآل میڈرڈ نے لیورپول کی شکست دے کر ایک بار پھر چیمپئنز لیگ کا تاج سر پر سجا لیا۔
اتور کو کیف میں کھیلے گئے فائنل میں ریآل میڈرڈ نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر چیمپنز لیگ ٹائٹل جیتنے کی ہٹ ٹرک مکمل کر لی۔
موجودہ کوچ زین الدین زیدان کی سرکردگی میں بھی ریآل میڈرڈ کی یہ لگاتار تیسری کامیابی ہے۔
یہ مجموعی طور پر ریآل میڈرڈ کاتیرہواں یورپی (چیمپئنز لیگ) ٹائٹل ہے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے متبادل کھلاڑی گیرتھ بیل نے ریکارڈ دو گول بنائے جبکہ ایک گول کریم بینزیما نے سکور کیا۔
لیور پول کی جانب سے اکلوتا گول مانے نے بنایا۔
لیور پول کے گول کیپر لورس کرائز نے دو اہم غلطیاں کیں جس کے باعث ریآل میڈرڈ لیور پول پر حاوی ہو گئی۔
اس میچ میں لیور پول کو اس وقت دھچکا لگا جب اس کے سٹار فاورڈ محمد صلاح تیسویں منٹ میں زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
لیور پول کے کوچ کے مطابق صلاح کا کاندھا زخمی ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ وہ چند ہفتوں بعد رشیا میں شروع ہونے والے عالمی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
« لارڈز ٹیسٹ: تیسراروز، میزبان بلے بازوں جوز بٹلر اور ڈومینک بیس کی مزاحمت (Previous News)
(Next News) لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز فتح پاکستان کے قدموں میں گر گئی »